منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

دانتوں کی گندگی سے ہونے والی بیماریاں اور ان کا علاج

اشتہار

حیرت انگیز

لوگوں کی اکثریت دانتوں کے مسائل اور سے ہونے والی بیماریوں کو اتنی اہمیت نہیں دیتے حتیٰ کہ دانتوں میں پیدا ہونے والی بیماریاں دیگر کئی خطرات کا سبب بنتی ہیں۔

دانتوں کی صحت سے متعلق لاپرواہی کا معاملہ صرف پاکستان جیسے ممالک تک محدود نہیں بلکہ دنیا کے تمام ممالک میں لاپرواہ لوگوں کمی نہیں، امریکی و یورپی لوگ بھی اس سلسلے میں سستی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں معروف ڈینٹسٹ ڈاکٹر علی حسین نے دانتوں کی حفاطت اور ان کے علاج سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ دانتوں کی خرابی کی سب سے اہم وجہ ان کی صفائی نہ رکھنا ہے، اور اسی بنیاد پر ہمیں بہت سی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ دانتوں پر جما میل اور گندگی کھانے کے ساتھ ہمارے جسم میں داخل ہوجاتی ہے جو مختلف امراض کا باعث بنتی ہے جن میں امراض قلب، ذیابیطس اور نمونیا بھی شامل ہے۔

Teeth

ڈینٹسٹ ڈاکٹر علی حسین کے مطابق ہر شخص کو سالانہ کم سے کم 2 بار اپنے دانتوں کا معائنہ ضرور کرانا چاہیے، تاہم اگر کوئی یہ بھی نہیں کرتا تو وہ اپنے دانتوں میں تھوڑا بھی مسئلہ ہونے کے بعد اپنے ڈینٹسٹ سے لازمی رجوع کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں