تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

سال 2020 کے مقبول اداکاروں کی فہرست، چار پاکستانی بھی شامل

لندن: برطانوی جریدے ایسٹرن آئی نے سال 2020 کے مقبول فنکار برائے ایشیا کی فہرست جاری کردی جس میں چار پاکستانی فنکار بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

برطانوی جریدے کی جانب سے سال 2020 کی جانے والی ایشیا کے 50 مقبول فنکاروں کی فہرست میں اداکارہ ثروت گیلانی، علی ظفر، بلال عباس اور شرمین عبید چنائے کے نام شامل ہیں۔

ایسٹرن آئی نے بھی امریکی جریدے فوربز میگزین کی طرح رواں سال یہ منفرد فہرست جاری کی جس میں شامل ہونے والی شخصیات نے گزشتہ بارہ ماہ کے دوران اپنے اچھے کاموں سے لوگوں کو متاثر کیا اور معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کیے۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان اور ایمن خان ڈیجیٹل میڈیا کی بااثر شخصیات قرار

ایسٹرن آئی کی جانب سے جاری ہونے والی پچاس لوگوں کی فہرست میں اداکارہ ثروت گیلانی کا نام 21ویں نمبر پر ہیں، اگر پاکستانی اداکاروں کی درجہ بندی کی بات کی جائے تو وہ سرفہرست ہیں۔

پاکستانی اداکار بلال عباس فہرست میں 28ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، اسی طرح علی ظفر 39ویں نمبر پر رہے، انہیں نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے پر فہرست میں جگہ دی گئی، فہرست میں آسکرایوارڈ یافتہ ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے 49ویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔

Comments

- Advertisement -