اشتہار

عالمی عدالت انصاف نے امریکا کیخلاف ایرانی درخواست مسترد کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی عدالت انصاف نے امریکا کی جانب سے ایرانی مرکزی بینک کے منجمد اثاثوں کی بحالی سے متعلق ایران کی درخواست کر دی۔

دی ہیگ میں قائم اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت نے امریکی حکام کی جانب سے منجمد کیے گئے ایرانی مرکزی بینک کے اثاثوں میں سے تقریباً 2 بلین ڈالر کو بحال کرنے کی قانونی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

تہران کی جانب سے 1983 میں لبنان میں ہونے والے بم دھماکے اور ایران سے منسلک دیگر حملوں کے متاثرین کو معاوضے کے طور پر ادا کرنے کے لیے امریکا نے اثاثے منجمد کر دیے تھے۔

- Advertisement -

10-5 کی اکثریت والے فیصلے میں بین الاقوامی عدالت انصاف نے کہا کہ اس کے پاس مرکزی بینک سے منسلک ایرانی دعوے پر فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

67 صفحات پر مشتمل فیصلے میں عالمی عدالت نے نتیجہ اخذ کیا کہ امریکا نے ایران اور ایرانیوں کے اثاثوں کو ضبط کرنے کے کچھ دوسرے اقدامات کی خلاف ورزی کی ہے جس پر معاوضہ ادا کیا جائے جس کی رقم کا تعین بعد کے مرحلے میں کیا جائے گا۔

دونوں ممالک کے درمیان 1955 میں دوستی معاہدہ طے پایا تھا اور ایران نے امریکا کی جانب سے ایرانی کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کے فیصلے کو معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کیا تھا۔

مقدمے کا سب سے بڑا حصہ بینک مکزی پر مرکوز تھا، اور اس کے منجمد اثاثے 1.75 بلین ڈالر کے بانڈز کے علاوہ جمع شدہ سود، جو نیویارک میں سٹی بینک اکاؤنٹ میں رکھے گئے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ اس کے پاس 1955 کے معاہدے کی بنیاد پر دائرہ اختیار نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں