تازہ ترین

طوفانی بارشوں اور سمندری ہواؤں سے جیونی میں ماہی گیروں کو کروڑوں کا نقصان

جیوانی: بارش اور سمندری طوفان کے باعث ماہی گیر 400 کشتیوں سے محروم ہوگئے ، بھاری نقصان سے ماہی گیرشدید پریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گوادر میں حالیہ طوفانی بارشوں سے جیونی کےماہی گیروں کوکروڑوں روپے کا نقصان ہوا ، بڑی تعداد میں کشتیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ کئی سمندر برد ہوگئیں، بھاری نقصان سے ماہی گیرشدید پریشان ہیں۔

یو سی چئیرمین ج چیئرمین جیونی نے کہا کہ سیلابی ریلےاورسمندری ہواؤں سے400کشتیاں تباہ ہوئی ہیں اور 200کےلگ بگ کشتیاں آپس میں ٹکراکرناکارہ ہوچکی ہیں۔

چیئرمین جیونی کا کہنا تھا کہ تقریباْ200مزید کشتیاں سمندر میں ڈوب چکی ہیں، تباہ ہونےوالی فی کشتی کی مالیت 20 سے 30 لاکھ روپے ہے۔

دوسری جانب پاک بحریہ کی گوادراورساحلی علاقوں میں امدادی کارروائی جاری ہے، گوادرضلع کے سیلاب متاثرین میں راشن، ادویات اور گرم کپڑوں کی تقسیم کی گئی۔

امدادی آپریشن کےدوران ضلع گوادرکےعلاقوں جیوانی، گنز،پشوکان اورکپرمیں امدادی سامان ترسیل کیا گیا۔

مسلح افواج خصوصی امدادی ٹیموں کےذریعے سیلاب متاثرین کےگھروں اورگلیوں سےپانی کےمکمل اخراج کیلئےتمام وسائل بروئےکارلارہی ہے اور مسلح افواج سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن امدادیقینی بنائیں گی۔

Comments

- Advertisement -