ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

‏’تشدد کیس کے ملزمان کو سزائے موت بھی ہو سکتی ہے‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمان کا کہنا ہے کہ لڑکے اور لڑکی پر تشددکیس ‏کے ملزمان کو سزائے موت بھی ہو سکتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ جب ‏کیس ہمارے پاس پہنچا تو نہیں جانتے تھے متاثرہ لوگ کون ہیں؟ لڑکےاورلڑکی کو ٹریس ‏کرکےپوچھاکہ وہ کون ہیں؟ ‏

انہوں نے کہا کہ ویڈیووائرل ہونےکےبعداسلام آبادپولیس متحرک ہوئی اور تمام ملزمان گرفتار کر لیے ‏گئے چاہتےہیں اسلام آبادتشددکیس کو ٹیسٹ کیس بنائیں ویڈیوکی فرانزک تحقیقات ہوں گی۔

وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد میں خاتون کو برہنہ اورتشدد کرنے کے واقعے کا نوٹس

آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نےبھی اس کیس کانوٹس لیاہے متاثرہ لڑکا ‏اور لڑکی ملزمان کے خلاف کیس دائر کرنے کیلئے تیار ہیں ہماری پوری کوشش ہوگی ملزمان کو سزا ‏ملے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آبادپولیس کیس کومنطقی انجام تک پہنچائےگی ہماراکام ہےمضبوط کیس ‏عدالت لے کر جائیں تاکہ ملزمان کوسزاہو، تشددکیس کےملزمان کوسزائےموت بھی ہوسکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں