اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں آج نیب میں پیشی سے معذرت کرلی اور کہا لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث نیب آفس اسلام آباد میں پیش نہیں ہوسکتا۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے آج نیب میں پیشی سے معذرت کر لی اور نیب نوٹس کا تحریری جواب جمع کرادیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب میں کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث نیب آفس اسلام آباد میں پیش نہیں ہوسکتا، پچھلے نوٹسز کے جواب میں بھی کہا 4 جولائی کو اسلام آباد عدالتوں میں پیشی ہے۔
جواب میں کہا گیا کہ یہ کیس نیب کہ دائرہ اختیار میں نہیں آتا، نیب میں پیش ہونےکیلئے4جولائی کی تاریخ دی جائے۔