تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

توشہ خانہ کیس : نیب کو نواز شریف سے بطور ملزم تفتیش کی اجازت مل گئی

اسلام آباد : احتساب عدالت نے نیب کو توشہ خانہ کیس میں کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف سے بطور ملزم تفتیش کی اجازت دے دی ، نیب نے کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے پوچھ گچھ کی اجازت مانگی تھی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں توشہ خانہ کیس میں نیب کی کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سےپوچھ گچھ کی اجازت سے متعلق درخواست  پر سماعت ہوئی۔

تفتیشی افسر نے بتایا 3 گاڑیاں زرداری جبکہ ایک گاڑی نوازشریف کے پاس ہے، گاڑیاں اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے دیں، 4 لاکھ تک مالیت کی اشیا جو بطور تحفہ ملی وہ پاس رکھ سکتےہیں جبکہ 4 لاکھ سے زائد مالیت سمیت اورگاڑیاں بھی نہیں رکھ سکتے۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا سیکرٹری غیاث الدین نےسمری بھجوائی تھی، تحفےمیں ملی گاڑیاں صدر اور وزیراعظم نہیں رکھ سکتے، گاڑیاں کابینہ کوچلی جاتی ہیں ، نوازشریف والی گاڑی کی مالیت6 لاکھ رکھی گئی۔

عدالت میں تفتیشی افسر نے بتایا بطور وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے مرسڈیز بینز نوازشریف کودی، گاڑی1997میں سعودی عرب نے تحفہ دی تھی، گاڑی کی مالیت کا 20فیصد ادائیگی کے عوض دیاگیا، یہ قانونی نہیں تھا، سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچایاگیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹرنیب نے استدعا کی نوازشریف سے بطورملزم تفتیش کی اجازت دی جائے، احتساب عدالت نے درخواست منظور کرلی اور نیب کو نوازشریف سے بطور ملزم تفتیش کی اجازت دے دی۔

ٰخیال رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہے،   اسلام آباد کی احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Comments

- Advertisement -