چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کے لیے توشہ خانہ ریفرنس ٹرائل کورٹ کو موصول ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے عمران خان کےخلاف ٹرائل کا آغاز کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کل کےلیے نوٹس جاری کر دیے۔
الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوایا تھا۔
- Advertisement -
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ ٹرائل کورٹ عمران خان پر کرپٹ پریکٹس کا ٹرائل کرے۔ الیکشن کمیشن نے فیصلے میں عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیا تھا۔
توشہ خانہ ریفرنس الیکشن ایکٹ کے سیکشن 137 ،170 ،167 کے تحت بھجوایا گیا تھا۔ ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت شکایت منظور کر کے عمران خان کو سیکشن 167 اور 173 کےتحت سزا دے۔