جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

توشہ خانہ نیب ریفرنس میں بانی PTI اور بشریٰ بی بی طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: احتساب عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ نیب ریفرنس باقاعدہ سماعت کیلیے منظور کر لیا۔

احتساب عدالت نے توشہ خانہ نیب ریفرنس 23 دسمبر کو سماعت کیلیے مقرر کر دیا جس کیلیے ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیے گئے۔

گزشتہ روز، نیب نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم اور سابق خاتون اوّل کے خلاف ایک اور توشہ خانہ رنفرنس دائر کیا تھا جس کے نکات بھی سامنے آئے تھے۔

- Advertisement -

نیب پراسیکیوٹر نے احتساب عدالت میں تفتیشی افسر محسن ہارون اور کیس افسر وقار الحسن کے ہمراہ ریفرنس دائر کیا تھا۔ عدالت کے رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کی تھی۔

ریفرنس کے مطابق وزارت عظمیٰ کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 108 تحائف ملے جن میں سے 58 تحائف ملزمان نے رکھ لیے۔

نیب کے مطابق تحائف کم مالیت ظاہر کر کے رکھے گئے، ملزمان نے سعودی ولی عہد سے ملنے والا جیولری سیٹ بھی کم مالیت پر لیا، بشریٰ بی بی نے جیولری سیٹ جمع نہیں کروایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں