The news is by your side.

Advertisement

دورہ انگلینڈ، قومی اسکواڈ کی تیسری کورونا ٹیسٹنگ

دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان میں موجود قومی اسکواڈ کی تیسری کورونا ٹیسٹنگ مکمل کر لی ‏گئی۔

کورونا ٹیسٹنگ نتائج منفی آنے پر اسکواڈ 25 جون کی صبح انگلینڈ روانہ ہو گا اس وقت تمام افراد ‏لاہور کے مقامی ہوٹل میں روم آئسولیشن کر رہے ہیں۔

کھلاڑیوں اور آفیشلز کی بائیو سیکیورببل میں آمد کے بعد دوسری ٹیسٹنگ ہے۔ ببل کا حصہ بننے ‏سے قبل کھلاڑیوں کی ٹیسٹنگ کی گئی تھی جس کے نتائج منفی آئے تھے۔

قومی اسکواڈ پچیس جون کو لاہور سے براستہ یو اے ای انگلینڈ روانہ ہوگا، پی ایس ایل سکس میں ‏شرکت کرنے والے ارکان یو اے ای سے اسکواڈ جوائن کرینگے، قومی اسکواڈ لاہور سے براستہ یو ‏اے ای چارٹرڈ طیارےپر انگلینڈ پہنچے گا، انگلینڈ پہنچنے پر ٹیم تین دن روم آئسولیشن میں رہے ‏گی۔

روم آئسولیشن مکمل ہونے کے بعد اگلے سات روز قومی کرکٹرز ڈربی کی آئسولیشن میں ٹریننگ ‏کریں گے، پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کا آغاز آٹھ جولائی سے ہوگا، انگلینڈ کے ‏خلاف ون ڈے سیریز کے بعد قومی کھلاڑی پندرہ جولائی کو وطن واپس آئینگے۔

پی سی بی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم اکیس جولائی کو ویسٹ انڈیز پہنچے گی جبکہ قومی ‏ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی چھبیس جولائی کو ویسٹ انڈیز پہنچیں گے، ویسٹ انڈیز ‏کےخلاف ٹی 20کےبعد قومی ٹی 20کرکٹرز وطن لوٹیں گے، قومی ٹیسٹ اسکواڈ ویسٹ انڈیز ‏کےدورےکےبعد 25 اگست کووطن واپس آئے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں