پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

صرف ایک سال میں 7لاکھ غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کیا، رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں سیاحت کو فروغ حاصل ہوا ہے اور صرف ایک سال میں سات لاکھ غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کیا، ماہرین کے مطابق اس اضافے کی ایک وجہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئیں حسین ویڈیوز اور تصاویر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بہتر سیکورٹی انتظامات اور سوشل میڈیا پر دلفریب وادیوں کی ویڈیوز نے لاکھوں غیرملکی سیاحوں کو پاکستان آنے پر مجبور کر دیا، غیر ملکی میڈیا ایجنسی کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ ترین عداد و شمار کے مطابق صرف ایک سال میں سات لاکھ غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا دورہ کیا جب کہ 2014 میں لگ بھگ 2,50,000 مقامی سیاحوں نے اس علاقے کا رخ کیا تھا۔

tourist-post-4

 

شمالی علاقہ جات غیر ملکی سیاحوں کے لیے سب سے زیادہ پسندیدہ مقامات رہے۔

گلگت بلستان ٹورزم ڈپارٹمنٹ کے مطابق دو سال قبل صرف ڈھائی لاکھ سیاحوں کی انٹری رجسٹرڈ کی گئی تھی تاہم اب اس تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

tourist-post-3
گلگت بلتستان کے علاوہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے پہاڑی علاقوں بشمول وادی سوات میں بھی سیاحوں کی تعداد میں ماضی کی نسبت اضافہ دیکھا گیا ہے اور رواں سال سوات کے علاقے مالم جبہ میں ’سنو فیسٹول‘ میں بھی بڑی تعداد میں مقامی سیاحوں نے شرکت کی۔

اس اضافے کی ایک اہم وجہ سوشل میڈیا پر موجود خوبصورت ویڈیوز ہیں جو پوری دنیا سے سیاحوں کو پاکستان کی جانب راغب کر رہی ہے۔

tourist-post-2

خیال رہے کہ گلگت بلتستان کا شمار ملک کے انتہائی خوبصورت علاقوں میں ہوتا ہے اور دنیا کی دوسری بلند ترین پہاڑی چوٹی ’کے ٹو‘ کے علاوہ دیگر کئی پہاڑی چوٹیاں بھی اسی علاقے میں ہیں، جنہیں سر کرنے کے لیے ہر سال غیر ملکی کوہ پیما یہاں کا رخ کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں