پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

سندھ میں ٹورازم پولیس یونٹس قائم کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ میں سیاحت کو محفوظ بنانے کیلیے اقدام اٹھاتے ہوئے محکمہ سیاحت سندھ نے ٹورازم پولیس یونٹس قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔

نگراں صوبائی وزیر برائے سیاحت ارشد ولی محمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹورازم پولیس یونٹس بنانے کا مقصد سندھ کو محفوظ سیاحتی مقام کے طور پر متعارف کروانا ہے۔

سیکریٹری سیاحت و ثقافت خالد چاچڑ کے مطابق ٹورازم پولیس کے اہلکاروں کو سیاحت پر مرکوز پولیسنگ میں تربیت دی جائے گی۔

خالد چاچڑ نے محکمہ داخلہ سے درخواست کی کہ وہ سندھ کے اہم سیاحتی مقامات پر پولیس اہلکار مختص کریں، فورس کو سیاحت پر مرکوز پولیسنگ میں تربیت دی جائے گی۔

ثقافتی حساسیت، مواصلات اور ہنگامی ردعمل پر توجہ اور مہمانوں کیلیے ایک خوش آئند اور محفوظ ماحول پیدا کیا جائے گا۔

ٹورازم پولیس کا قیام سیاحوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے اور سیاحت کو فروغ دینے کے حکومت سندھ کا عزم ہے۔ اس اقدام سے صوبے میں سیاحت کے بہاؤ میں اضافہ، اقتصادی ترقی اور ثقافتی تبادلے کی راہ ہموار ہوگی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں