جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

گلگت بلتستان میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

موسمی حالات کے پیش نظر گلگت بلتستان میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے موسم کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے کمشنر نے سیاحوں پر پابند عائد کی، متعلقہ اداروں کو پابندی پر عمل درآمد کرانے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔

کمشنر دیامر استور ڈویژن نے بابوسر اور تھور چیک پوسٹ پر سیاحوں کو روکنے کی ہدایت کردی۔

اس ضمن میں کمشنر نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ بابوسر ٹاپ اور تھور چیک پوسٹ کو سیاحوں کے لیے بند کردیا جائے تاکہ کوئی بھی سیاح ان حدود میں داخل نہ ہوسکے۔

دوسری جانب عید کے دنوں میں خیبر پختونخوا میں سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا رش رہا، اور مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد کو 4 ارب روپے سے زائد آمدن ہوئی۔

کتنے سیاحوں نے عید پر پختون خوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا؟

محکمہ سیاحت خیبر پختون خوا کے ترجمان سعد بن اویس نے اے آر وائی نیوز کو بتایا تھا کہ عید کی تعطیلات میں ہزارہ ڈویژن کے سیاحتی مقام گلیات میں 2 لاکھ سے زائد گاڑیوں کی انٹری ہوئی اور 10 لاکھ سے زائد گلیات کی پُرفضا مقامات کی سیر سے لطف اندوز ہوئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ 5 لاکھ 50 ہزار سے زائد سیاح جنت نظیر وادی سوات کے نظارے دیکھنے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں