بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

روس اور ترکی اہم معاملے پر متفق

اشتہار

حیرت انگیز

روس اور ترکی کے صدور نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت روبل کرنسی میں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کے بعد وطن واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ روس اور ترکی روبل کرنسی میں تجارت کریں گے۔

ترک صدر نے بتایا کہ روس کے میرکارڈ پر اس وقت ہمارے پانچ بینک اس چیز پر کام کررہے ہیں یہ چیز روس سے آنے والے سیاحوں کے لیے کافی آسانیاں پیدا کرے گی۔

طیب اردوان نے کہا کہ روسی صدر سے ملاقات میں کو یاددہانی کروائی کہ ہم پیوٹن کی یوکرین صدر زیلنسکی سے ملاقات کی میزبانی کر سکتے ہیں۔

انہوں نے ایک بار پھر اس بات کا اعائدہ کیا کہ روس اور یوکرین کی جنگ میں کوئی بھی فاتح نہیں ہوگا، طیب اردوان نے واضح کیا کہ زمینی حقائق کے باوجود پختہ یقین ہے بحران کا حل مذاکرات کی میز پر ہی ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں