پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پاکستان کا تجارتی خسارہ 20 ارب 64 کروڑ ڈالر تک جا پہنچا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان کا تجارتی خسارہ اضافے کے بعد بیس ارب64 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، نومبر میں تجارتی خسارہ5ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے تجارتی اعدادو شمار جاری کردیے ، جس کے مطابق رواں مالی سال میں تجارتی خسارہ20ارب64کروڑ ڈالر تک جاپہنچا۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ ماہ میں بیرون ملک سے33ارب ڈالر کی اشیاء امپورٹ کی گئیں، جن میں جولائی تا نومبر صرف12ارب36کروڑ ڈالرز کی برآمدات ہوئیں۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ خوراک کی اشیاء، موبائل فونز، گاڑیاں اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں اضافہ سامنے آیا ہے۔ 673ارب روپے سے دودھ، کریم، گندم، چائے، چینی، پام آئل، پہلے5ماہ میں85کروڑ67لاکھ ڈالرز موبائل فونز کی درآمدات رہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 8ارب37کروڑ ڈالرز کی پیٹرولیم مصنوعات امپورٹ ہوئیں، پیٹرولیم درآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں112فیصد زیادہ ہے، رواں مالی سال کے5ماہ کے دوران ساڑھے81کروڑ ڈالر کی کاریں درآمد کی گئیں۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ دو ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات درآمد کی گئیں، کیڑے مار دواؤں سمیت6ارب ڈالر کا زرعی سامان درآمد کیا گیا، دو ارب76کروڑ ڈالرز کا سونا، لوہا، اسٹیل اور ایلومینیم بھی منگوایا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں