بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

تجارتی خسارہ 105 فیصد سے تجاوز کرگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 105فیصد سے تجاوز کرگیا، اکتوبر میں تجارتی خسارہ 117.22فیصد اضافے سے 3.88ارب ڈالر رہا۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے پہلے 4 ماہ کے بیرونی تجارت کے اعدادوشمارجاری کردیے، جس میں بتایا گیا ہے کہ برآمدات 24.71 فیصد اضافے سے 9 ارب 44 کروڑڈالر ریکارڈ کیا گیا ، گزشتہ سال 7 ارب 57کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔

ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ درآمدات 65.15فیصد اضافے سے 25ارب 6کروڑڈالررہیں جبکہ گزشتہ سال 15 ارب 17کروڑ ڈالرز کی درآمدات کی گئی تھیں۔

اعدادوشمار کے مطابق تجارتی خسارہ 15 ارب 61کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا، اکتوبر میں تجارتی خسارہ 117.22فیصد اضافے سے 3.88ارب ڈالر رہا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں برآمدات میں 24.71فیصداضافہ ہوا ، اکتوبر 2021 میں برآمدات کا حجم 2ارب 44کروڑڈالرتھا جبکہ اکتوبر 2020 میں برآمدات کا حجم 2 ارب10 کروڑ ڈالر تھا۔

ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ ستمبرکے مقابلے اکتوبرمیں درآمدات میں 62.83 فیصد اضافہ ہوا ،اکتوبر2021 میں درآمدات کا حجم 6 ارب 33کروڑڈالرز تھا جبکہ اکتوبر2020 میں درآمدات کا حجم 3 ارب 89کروڑ ڈالر زتھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں