ہفتہ, مئی 3, 2025
اشتہار

تجارتی خسارہ 3 سال کی بلند سطح پر پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماہِ اپریل 25 میں تجارتی خسارے میں ماہانہ 55 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اپریل 2025 میں تجارتی خسارہ 3 سال کی بلند سطح 3 ارب38 کروڑ 88 لاکھ ڈالر پر جا پہنچا۔

اپریل 25 میں تجارتی خسارہ ماہانہ 55 فیصد اور سالانہ 36فیصد کا اضافہ ہوا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق اپریل 25 میں درآمدی بل ماہانہ 15فیصد اضافے سے 5ارب 50کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا جب کہ اپریل 25 میں برآمدات ماہانہ 19فیصد بڑی کمی سے 2ارب 10کروڑ ڈالر رہ گئی۔

رواں مالی سال 10ماہ میں تجارتی خسارہ 9فیصد اضافے سے 21ارب 35کروڑ ڈالر رہا ہے جو کہ گزشتہ مالی سال کے 10ماہ میں 19ارب 62کروڑ ڈالر رہا تھا۔

رواں مالی سال10ماہ میں درآمدی بل 7فیصد اضافے سے 48 ارب 21کروڑ ڈالر رہا۔ رواں مالی سال10ماہ میں برآمدات 6فیصد اضافے سے 26ارب 86کروڑ ڈالر رہیں۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں