جنوری 2025 کے دوران تجارتی خسارہ 18 فیصد سالانہ اضافے سے 2.3 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق مالی سال 2025 کے 7 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 3 فیصد اضافہ ہوا اور اس عرصے کے دوران تجارتی خسارہ 13 ارب 50 کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گیا۔
7 ماہ کے دوران ملکی مجموعی ایکسپورٹ 19 ارب 58 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں۔ 7 ماہ کے دوران ملکی مجموعی درآمدات 33 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں۔
جنوری میں ملکی ایکسپورٹ میں 6 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جنوری میں ایکسپورٹ ریکارڈ 3 ارب ڈالرز رہیں جو کہ دسمبر 2024 کے مقابلے میں ایکسپورٹ میں 1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہے۔
جنوری 2025 میں امپورٹ میں 11 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ جنوری میں ملکی درآمدات 5.3 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں۔