جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ : تجارتی خسارہ میں 11.03 فیصد کمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مالی سال2018-19کے ابتدائی آٹھ ماہ ( جولائی تا فروری 2018-19ء ) کے دوران برآمدات اور درآمدات پر کنٹرول کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 21.53 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا۔

ادارہ بیورو شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال2018-19کے ابتدائی آٹھ ماہ ( جولائی تا فروری2018-19کے دوران15ارب11کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیںجو گزشتہ مالی سا ل 2017-18کے ابتدائی آٹھ ماہ ( جولائی تا فروری2017-18کی14ارب83کروڑ ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 27کروڑ 50 لاکھ ڈالر زیادہ رہیں۔

اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات میں 1.85 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب ملکی درآمدات مالی سال2018-19کے ابتدائی آٹھ ماہ ( جولائی تا فروری 2018-19کے دوران 36 ارب 63کروڑ ڈالر رہیں  جو گذشتہ مالی سا ل2017-18 ء کے ابتدائی آٹھ ماہ ( جولائی تا فروری2017-18کی 39 ارب 2 کروڑ ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں2 ارب 39کروڑ ڈالر کم رہیں ۔

اس طرح درآمدات میں6.13 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سا ل2017-18 کے ابتدائی آٹھ ماہ جولائی تا فروری 2017-18کے دوران تجارتی خسارہ 24 ارب 19کروڑ ڈالر تھا ،جو مالی سال2018-19کے ابتدائی آٹھ ماہ ( جولائی تا فروری2018-19کے21ارب 52کروڑ ڈالر کے تجارتی خسارے کے مقابلے میں دو ارب68کروڑ ڈالر کم رہا، اس طرح تجارتی خسارے میں 11.03 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں