اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف، تاجروں کا 2ستمبر کو یومِ احتجاج اور 9 کو شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت کا تاجروں کی دھمکیوں پر کان نہ دھرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایف بی آر کا کہنا ہے کہ بینکوں سے لین دین پر لگایا گیا ودہولڈنگ ٹیکس کسی صورت واپس نہیں لیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجروں نے دو ستمبر کو یومِ احتجاج منانے اور نو ستمبر کو شٹرڈائون ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے، اس کے باوجود حکومت کی جانب سے کوئی لچک دکھائی نہیں دے رہی۔

ایف بی آر زرائع کے مطابق ودہولڈنگ ٹیکس کسی صورت واپس نہیں لیا جاسکتا ہے، ودہولڈنگ ٹیکس سے چھ ارب روپے حاصل ہونگے۔

دوسری جانب آئی ایم ایف نے قرض کی قسط ٹیکس وصولیوں میں اضافے سے مشروط کر رکھی ہے، قرضے کی مزید اقساط کے حصول کیلئے یہ فیصلہ واپس نہیں لیا جاسکتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں