تازہ ترین

00:00:00

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

تاجروں کا پٹرول قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان

کراچی : آل پاکستان انجمن تاجران نے پٹرول قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صدرآل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر درعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنےاخراجات کم کرے، 14ماہ میں ملک کا بیڑاغرق کردیا ہے۔

اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں کوئی بات کرنے والا نہیں ہے ، تنہا سائرہ بانو حکومتی پالیسیوں پر تنقید کر رہی ہوتی ہے، ارکان کو 50کروڑکےفنڈزترقیاتی کاموں کیلئےدیئے جاتےہیں، ہمیں ترقیاتی کام نہیں چاہیےعوام کاجینامشکل ہوگیاہے۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کےارکان کومراعات دی جارہی ہیں عوام کی فکرہی نہیں، جو مراعات دی جارہی ہیں وہ ختم کریں اوروہ پیسہ عوام پرلگائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کہتے تھے اپنے کپڑے بیچ دوں گا مہنگائی نہیں ہونےدوں گا ، شہبازشریف سستے کپڑےپہنیں اوروہ پیسہ عوام کوریلیف پرلگائیں، ہم مانگتے ہیں تو پھر بھی ہمیں کوئی پیسہ نہیں دیتا کیونکہ ہم کھا جاتے ہیں۔

اجمل بلوچ نے مزید کہا کہ یہ لوگ خود کو 3بار کے تجربہ کار کہتے تھے ہم نے6،8ماہ صبرکامظاہرہ کیا، آئی ایم ایف سےشروع میں ہی معاہدہ کرلیتےکیوں تاخیرکی گئی، اب ہمارےپاس سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی دوسراراستہ ہی نہیں ہے۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران کا کہنا تھا کہ یہ 14 جماعتوں کا نااہل ٹولہ ہے، جس نے ملک کا بیڑاغرق کردیاہے، انڈسٹریاں بندہوگئی ہیں،ورکرز کو تنخواہیں نہیں مل رہیں، خریدار کی جیب ہی خالی ہے تو وہ کیا خریدے گا۔

اجمل بلوچ نے بتایا کہ مشاورت ہورہی ہے، 2،3 روز میں اہم اعلان کرسکتےہیں، سڑکوں پربھی آسکتےہیں پہیہ جام بھی کرسکتےہیں۔

Comments

- Advertisement -