اشتہار

کراچی کے تاجروں کو بھتے کی پرچیاں پھر ملنے لگیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں کے تاجروں کو بھتے کی پرچیاں پھرملنے لگیں، گزشتہ سال دسمبر میں تاجروں سے بھتہ خوری کے گیارہ واقعات رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے تاجر پھر بھتہ خوری سے پریشان ہیں، تاجروں کو بھتے کی پرچیاں پھر سے موصول ہونے لگی ہیں۔

سی پی ایل سی نے بتایا کہ گزشتہ سال تاجروں سے بھتہ خوری کے ساٹھ مقدمات درج ہوئے، دسمبر میں سب سے زیادہ گیارہ واقعات رپورٹ کئے گئے۔

- Advertisement -

بھتہ خورمنظم نیٹ ورک نے بھتہ نہ دینے پرگزشتہ ماہ تین تاجروں کوقتل کیا، بھتہ خوروں کا نیٹ ورک ایران اورافغانستان سے آپریٹ کیا جارہا ہے۔

کراچی کی ٹمبر مارکیٹ میں اسٹیل کے تاجر شہزاد جعفرانی کو دن دیہاڑے قتل کیا گیا جبکہ گبول ٹاؤن تھانے کی حدود میں کپڑےکےتاجرسلیم مون کے بیٹےاُسامہ مون کوقتل کیا گیا۔

ایک اور واقعے میں بلال نامی دھاگے کےتاجر کو دوکروڑ روپے بھتہ نہ دینے پر دکان میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

بھتہ خوری کے واقعات کیلئے سی آئی اے کا اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ قائم کیا گیا ہےمگر یہ یونٹ بھتےکی پرچیاں دینےوالےملزمان کی نشاندہی سےقاصر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں