پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور کے تاجروں نے مارکیٹیں جلد بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مارکیٹس جلد بند کرنےکے فیصلےکو انجمن تاجران لاہور نے مسترد کرتے ہوئے اسے معاشی قتل قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں انجمن تاجران کے قائم مقام صدر حاجی راحت علی نے کہا کہ مارکیٹوں کو جلد بند کرنا تاجروں کا معاشی قتل ہو گا کسی صورت تاجروں کامعاشی قتل نہیں ہونےدیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایسے کسی فیصلےکوتسلیم نہیں کریں گے بڑھتی مہنگائی، بجلی بل، پٹرول اور ڈالرکی قیمتوں نے کمر توڑدی ہے کورونا میں بھی تاجروں نے اپنے کاروبار کی قربانی دی۔