جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

بدھ کو چھٹی کا اعلان : تاجروں نے دھمکی دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: انجمن تاجران لاہور قائد اعظم گروپ کےعہدیداران نے بدھ کو مارکیٹیں بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے افسران کو بتانا چاہتے ہیں مارکیٹس کھلتی ہیں تو حکومت کو ٹیکس ملتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران لاہور قائد اعظم گروپ کےعہدیداران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل کمشنر لاہورنے چند تاجروں کو بلا کر بدھ کو مارکیٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا، فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، کمشنر لاہور بتائیں فیصلے سے قبل حقیقی تاجروں سےمشاورت کیوں نہیں کی گئی۔

وقار احمد میاں کا کہنا تھا کہ کل پولیس افسران نے سخت لہجے میں کہا کہ مارکیٹس بند کرا کر دکھائیں گے، افسران کو بتانا چاہتے ہیں مارکیٹس کھلتی ہیں تو حکومت کو ٹیکس ملتا ہے۔

تاجر رہنما نے کہا کہ کمشنر لاہور کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے لاہور چیمبر کو آن بورڈ لیں، وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست ہے کہ تاجر دوست پالیسی کوبحال رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بدھ کو مارکیٹس بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کریں ، حکومت نے بغیرمشاورت بدھ کوچھٹی کا اعلان کیا تو فیصلے کو مسترد کریں گے۔

وقار احمد نے مزید کہا کہ بدھ کو ہی سموگ زیادہ کیوں ہوتی ہے، تاجر مہنگائی اور کساد بازاری کا شکار ہے، تاجر اپنے کاروبار کو ڈیفالٹ ہو کر سمیٹ رہے ہیں۔ اس فیصلے سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہو جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں