اتوار, جون 8, 2025
اشتہار

ڈی آئی خان: کار کھائی میں جا گری، بچے سمیت 4 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں بچے سمیت چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

حادثہ تحصیل درازندہ میں پیش آیا جہاں کار کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں چار افراد جاں بحق ہوئے جن میں دو بھائی اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں 2 افراد زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، المرکلاں سے آتے ہوئے کار کو حادثہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: راولاکوٹ میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 پولیس اہلکار شہید

دوسری جانب، پنجاب کے شہر چوبارہ میں نواں کوٹ کے قریب بس الٹ گئی جس کے نیتجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو فتح پورا سپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے میں 35 افراد زخمی ہوئے جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔ بس لاہور سے کروڑلعل عیسن جا رہی تھی ڈرائیور کو نیند آنے سے حادثہ ہوا۔

چند روز قبل فیصل آباد میں سوہل کے قریب مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے تھے۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں ٹریفک حادثے میں 3 افراد جان سے گئے جبکہ 4 زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس ڈیرہ غازی خان سے اپنی منزل کی جانب گامزن تھی جو حادثے کا شکار ہوگئی۔

اس سے قبل کراچی میں کچرہ اٹھانے والے ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا، حادثے میں 12 سالہ بچہ جاں بحق اور 2 نوجوان زخمی ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں