پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

فیصل آباد : ٹریفک وارڈن کے تشدد سے ڈرائیور جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: ٹریفک وارڈن کے تشدد سے ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہو گیا،وارڈن کو گرفتار کرلیا گیا.

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے پینسرہ میں ٹریفک واردن کےمبینہ تشددسےٹرک ڈرائیورجاں بحق ہوگیا،تشدد سے ہلاکت کے خلاف ٹرک ڈرائیوروں نے احتجاج کرتے ہو ئے جھنگ روڈ بلاک کردیا.

ٹریفک وارڈن کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا گیا ہے،مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا.

وزیر اعلی پنجاب نے بھی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے،جبکہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے.

یاد رہے گذشتہ دنوں فیصل آباد میں کوتوالی روڈ پر ٹریفک وارڈنز کی جانب سےرکشہ ڈرائیوار کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں رکشہ ڈرائیوار شدید زخمی ہوگیا تھا.

ٹریفک وارڈنز کے ظالمانہ تشدد کے خلاف رکشہ ڈرائیورز نے احتجاج کرتے ہوئے کوتوالی روڈ بند بلاک کردیا تھا.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں