کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار نے کتے کو گٹر سے بحفاظت نکال کر اعلیٰ مثال قائم کردی، آئی جی سندھ نے مذکورہ اہلکار کے جذبہ ہمدردی کا سراہا اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں بلاول ہاؤس کے قریب تعینات ٹریفک پولیس اہلکار کی نظر ڈیوٹی کے دوران مین ہول میں گرنے والے کتے پر پڑی تو اس نے اپنے کپڑوں کی پرواہ کیے بغیر کتے کو باحفاظت گٹر سے نکالا۔
فرض شناس اہلکار کے جذبے کو دیکھ کر وہاں موجود دیگر لوگوں نے اُس کے جذبہ ہمدردی کو سراہا۔
- Advertisement -
آئی جی سندھ کلیم امام نے ٹریفک پولیس اہلکار کے جذبہ ہمدردی اور جانور کی جان بچانے پر اسے شاباش دی اور پچیس ہزار روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔