تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

بھارت میں نابالغ بچیوں کو فروخت کرنے کا دھندہ بے نقاب، تہلکہ خیز انکشاف

نئی دہلی: دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت کی دعویدار بھارت میں نابالغ بچیوں کو فروخت کرنے کا مکروہ دھندہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا  رپورٹ کے مطابق دہلی میں پندرہ سالہ نابالغ لڑکی کو اغوا کے بعد اسے راجھستان میں ساٹھ ہزار روپے کی عوض فروخت کرنے کا سنسنی خیز واقعہ رونما ہوا ہے۔

دہلی پولیس نے واقعے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے قبیح جرم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا اور لڑکی کو راجستھان سے بازیاب کرالیا۔

گرفتار ملزم آلوک کمار نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ دہلی کے روہنی سیکٹر دو سے مسکان اور آگرہ کی رہائشی شیتل کے ساتھ مل کر نابالغ لڑکی کو راجستھان کے گوپال لال کے ہاتھوں ساٹھ ہزار روپے میں فروخت کیا۔

پولیس کے مطابق گوپال اغوا شدہ لڑکی کی شادی اپنے بہنوئی دنویر عرف دانا سے کرنا چاہتا تھا، پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کیا اور گوپال لال سے ایک پندرہ سالہ لڑکی کو برآمد کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت: اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کی تھانے میں خودکشی

آلوک کمار نے بتایا کہ لڑکی کو بیچ کر حاصل کی گئی رقم میں سے تیس ہزار روپے نیرج کے حصے میں آئے تھے، جسے پولیس نے اس کی گرفتاری کے ساتھ اس سے برآمد کر لئے۔

اس نے بتایا کہ دہلی کے شالیمار باغ کے علاقے حیدر پور کی رہائشی لاپتہ لڑکی کو 16 ستمبر 2021 کو شالیمار باغ پولیس اسٹیشن میں اس کے اہل خانہ نے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔

ایف آئی آر اگلے دن سترہ ستمبر کو درج کی گئی، تحقیقات کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ نابالغ لڑکی کو اغوا کر کے اتر پردیش کے آگرہ اور وہاں سے راجستھان لے جایا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -