پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

آزاد کشمیر میں افسوسناک حادثہ، متعدد افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

باغ: آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں مسافر بس نالے میں گرنے کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ ارجا کے مقام پر پیش آیا جہاں مسافر بس بے قابو ہو کر نالے میں جاگری، حادثے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور میتوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔ اب تک حادثے میں 8 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ متعدد زخمی ہیں جن کا علاج جاری ہے۔

زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور ڈاکٹرز ان کی جان بچانے کے لیے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں۔

جاں بحق افراد اور زخمیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، پولیس نے زخمیوں سے ابتدائی بیانات قلمبند کیے ہیں۔حادثے سے متعلق لواحقین کو اطلاع دی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں