پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

شادی میں کھانا پکانے کے دوران افسوسناک واقعہ، خوشی کے گھر میں صفِ ماتم

اشتہار

حیرت انگیز

بغداد : عراق میں باراتیوں کےلیے کھانا تیار کرنے والا باورچی گرم سوپ کے پتیلے میں گر کر ہلاک ہوگیا۔

عروسی کی تقریب کے دوران کھانا پکانے والے شخص کی ہلاکت کا افسوس ناک واقعہ خلیجی ریاست عراق کے دوہک گورنریٹ کے ضلع زاخو میں پیش آیا، جہاں ایک شادی ہال کے باورچی خانے میں کھانا پکانے والا کھولتے ہوئے سوپ کے پتیلے میں جاگرا۔

گرم سوپ میں گرنے کے باعث تین بچوں کے باپ 25 سالہ اسماعیل کا جسم بری طرح جھلس گیا، جسے مقامی افراد نے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاسکا اور پانچ دن اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد ہلاک ہوگیا۔

واقعے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے باورچی اسماعیل کا پہلے پیر پھسلا جس کی وجہ سے وہ پتیلے میں گرا اور پھر پتیلے سمیت زمین پر گر گیا۔

باورچی کے رشتے دار کا کہنا ہے کہ اسماعیل آٹھ سال سے بطور سے باورچی کام کررہا تھا، جو شادی بیاہ سمیت کئی تقریبات کےلیے کھانا تیار کرتا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں