کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حاجی خیال زمان انتقال کر گئے۔
ہنگو سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے حاجی خیال زمان گزشتہ کئی ماہ سے کینسر میں مبتلا تھے اور موذی مرض سے لڑ رہے تھے۔
ایم این اے خیال زمان کی نمازجنازہ کل دوپہر2 بجےاسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔
حاجی خیال زمان ایک فعال اور بے باک سیاستدان تھے ان کا شمار خیبرپختونخوا کے مقبول سیاسی رہنماؤں میں ہوتا تھا۔
گزشتہ سال نومبر میں وزیرِ اعظم عمران خان سے انہوں نے ملاقات کی تو وزیرِ اعظم نے کہا کہ خیال زمان شدید علالت کے باوجود قومی مفاد کی خاطر اسمبلی آئے جو قابلِ ستائش ہے۔