اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سبی میں دلخراش ٹریفک حادثہ، بچے سمیت 4 زندگیوں کا چراغ گل

اشتہار

حیرت انگیز

سبی: صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں بچے سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ سبی کے علاقے مختیار آباد میں اس وقت پیش آیا جب مخالف سمت سے آنے والی دو مسافر گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، واقعے میں بچے سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، فوری طور پر جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں:  حب: مسافر کوچ الٹنے سے 2 لیویز اہلکاروں سمیت آٹھ افراد جاں بحق

واضح رہے کہ سبی میں مسافر گاڑیوں کے درمیان تصادم کے واقعات آئے روز ہوتے رہتے ہیں جس کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔

رواں سال جنوری میں صوبہ بلوچستان کے ضلع حب میں افسوسناک حادثہ رونما ہوا تھا، حادثے میں لیویز اہلکاروں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں