اے آروائی فلمز کی پیشکش ’دوبارہ پھرسے‘ کا ٹریلر جاری -
The news is by your side.

Advertisement

اے آروائی فلمز کی پیشکش ’دوبارہ پھرسے‘ کا ٹریلر جاری

کراچی: اے آروائی فلمز کی پیش کش ’’دوبارہ پھرسے‘‘ کا ٹریلر ریلیز کردیاگیاہے، فلم رواں سال ریلیزکی جائے گی۔

اے آروائی فلمز کی جانب سے عنقریب کی جانے والی فلم ’دوبارہ پھرسے‘ کی ڈائریکٹرمہرین جباراور فلم کے پروڈیوسر اے آروائی کے سی ای او سلمان اقبال ہیں، فلم اے آروائی فلم کے بینرز تلے ریلیز کی جائے گی۔

فلم دوبارہ پھر سے کی کاسٹ میں عدیل حسین، علی کاظمی، حریم فاروق، صنم سعید، طوبیٰ صدیقی ، شاذ خان اور عتیقہ اوڈھو شامل ہیں۔

فلم کی کہانی شہری زندگی، اس زندگی سے جڑی دلچسپیوں اوردلچسپیوں میں پوشیدہ دلچسپ کہانیوں پر مبنی ہے۔

فلم کی ہدایت کار مہرین جبار کا کہنا ہے کہ’دوبارہ پھرسے‘ ایک رومانوی مووی ہے لیکن میرا وعدہ ہے کہ یہ کہانی عام ٹین ایجر رومانس پرمبنی نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم نہ تو بالی وڈ کی رومانوی فلموں کی طرح ہوگی اور نہ ہی پاکستانی ٹی وی سیریلز کا فلمی ورژن ہوگا بلکہ اس فلم کی آمد کے رومانوی فلم میکنگ میں ایک نئی جہت کا آغاز کرے گی۔

12973159_820822768023271_5337452521490763828_o

AAA

مہرین جبار اس سے قبل رام چند پاکستانی اور جیکسن ہائیٹس جیسے منفرد پراجیکٹس ناظرین کے سامنے پیش کرچکی ہیں اوراب ان کا کہنا ہے کہ ’دوبارہ پھرسے‘ میرے پچھلے سارے کام سے منفرد اوردلوں کو موہ لینے والی ثابت ہوگی۔

56ffaca1e9a86

مہرین جبار کی ہدایت کاری میں بننے والے یہ فلم کراچی اور نیویارک میں شوٹ کی گئی ہے اور ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ فلم پاکستان کی تاریخ میں ریکارڈ مرتب کرنے والی تمام فلموں کے ریکارڈ توڑدے گی۔

دوبارہ پھر سے رواں سال عید الفطر کے موقع پر ناظرین کے لئے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کردی جائے گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں