راولپنڈی: وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے کہا کہ شیخ رشید ایس اوپیز پر عملدرآمد کی ذمہ داری لیں تو ٹرین کھول دیں جس پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سندھ اجازت دے میں خود ٹرین میں بیٹھ کر کراچی آؤں گا۔
اے آروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں ٹرین آپریشن کی بحالی پر سندھ حکومت اور شیخ رشید آمنے سامنے آگئے، شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سندھ اجازت دے میں خود کو ٹرین میں بیٹھ کراچی کا سفر کروں گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ دس دن ٹرینوں میں رہ کر خود ایس اوپیز پر عملدرآمد دیکھوں گا، ہر اسٹیشن پر ایس اوپیز کی خود نگرانی کروں گا، ہرممکن کوشش ہوگی ایس اوپیز کی خلاف ورزی نہ ہو۔
واضح رہے کہ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کی جانوں کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، شیخ رشید پرانے سیاست دان ہیں ہمیں ان سے ایسی امید نہیں تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید ایس اوپیز پر عملدرآمد کی ذمہ داری لیں تو ٹرین کھول دیں، لاک ڈاؤن میں نرمی ہوئی دیکھ لیں کہاں ایس اوپیز پر عمل ہورہا ہے، شیخ رشید ذمہ داری لیں وہ ایس اوپیز پر عملدآمد کرائیں گے۔
اویس شاہ نے کہا کہ ملک میں کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے، ایس او پیز پر عمل نہیں ہورہا، وزیراعظم اور کابینہ خود ماسک کا استعمال نہیں کررہی ہے۔