اشتہار

وائرل ویڈیو: کھڑی چٹان پر ٹرین کے گزرنے کا دل دہلا دینے والا منظر

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک ٹرین کو کھڑی چٹان پر سیکڑوں فٹ بلندی پر گزرتے دیکھا جا سکتا ہے، اس ویڈیو کو دیکھنے والوں کے دل دہل گئے، اور کئی لوگوں نے اسے ’خوف ناک‘ قرار دیا۔

ٹرینیں عام طور سے شہروں کے اندر سفر کرتی ہیں، وسیع زمینی خطوں کو روندتی ہیں، اور بیابانوں کو گلے لگاتی ہیں، اور اس طرح ریل کا سفر انتہائی دل کش ہو جاتا ہے۔

دنیا کے کچھ ایسے ٹرین سفر بھی ہیں جو سب سے دل کش سمجھے جاتے ہیں، اس میں کچھ ٹرینیں مشکل ترین گلیشیئرز سے گزرتی ہیں، کچھ سرنگوں میں سے، کچھ کوہ الپس سے اور کچھ نہ ختم ہونے والی چراگاہوں اور ہرے بھرے کھیتوں کی خوش بو سونگھتے گزرتی ہیں۔

- Advertisement -

تاہم اب ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک ٹرین ایک بہت بلند پہاڑ پر سے سانپ کی طرح آہستگی سے رینگتے ہوئے گزر رہی ہے، اور نیچے سیکڑوں فٹ گہری کھائی دکھائی دے رہی ہے، ویڈیو کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اگر ٹرین ذرا سی بھی پٹری سے ادھر ادھر ہو گئی تو اس کے بعد ٹرین کا نام و نشان بھی نہ رہے گا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انسانوں نے ریل کی پٹری کس شان دار طریقے سے ایک کھڑی چٹان پر تعمیر کی ہے، ویڈیو دیکھ کر کچھ لوگوں کو یہ ایک خوف ناک منظر لگا تاہم مہم جوئی پسند کرنے والوں نے اسے ایک شان دار منظر قرار دیا۔

کسی نے کہا کہ وہ کبھی بھی اس ٹرین میں سفر نہیں کر سکتے، لیکن ایک صارف نے کہا کہ اگرچہ یہ خوف ناک ہے تاہم میں اسے آزمانے کے لیے تیار ہوں۔

اس وائرل ویڈیو کو اب تک ڈیڑھ کروڑ بار دیکھا جا چکا ہے، جب کہ ایک لاکھ 43 ہزار افراد نے اسے لائک کیا، اور اسی طرح 12 ہزار لوگوں نے اسے ری ٹوئٹ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں