تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

’ٹرانسجینڈرز بل پر سینیٹر مشتاق کی ترامیم کی مکمل حمایت کرتے ہیں‘

مشیر برائے کشمیر امور قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ٹرانسجینڈرز بل پر سینیٹر مشتاق احمد خان کی پیش کردہ ترامیم کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹرمشتاق نے قانون کے غلط استعمال کوروکنےکیلئےترمیم پیش کی سینیٹرمشتاق کی ترامیم سےیہ قانون مزید مضبوط ہو جائے گا۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سینیٹر مشتاق نے قطعاً اس قانون کوغلط نہیں کہا ہم ان کی پیش کردہ ترامیم کی مکمل حمایت کرتے ہیں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی رائےاس سارےعمل میں شامل رہی ہے خواجہ سراوں کیلئےروزگارمیں کوٹہ رکھا گیا ہے۔

جنس تبدیلی کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کرے، ٹرانسجینڈر ترمیمی بل

وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ٹرانسجینڈربھی انسان ہیں ان کے بھی حقوق ہیں پارلیمان میں بل پیش ہونے کے 2سال بعد کچھ شکایتیں سامنےآئیں ہر قانون جو پاس ہوتا ہے اس میں کوئی نہ کوئی سقم آسکتاہے۔

اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ شکایت میں کہاگیا کہ اس بل کا غلط استعمال ہوسکتاہے ٹرانسجینڈرز کو حقوق دینا ریاست کی ذمہ داری ہے لیکن ٹرانس جینڈرز سے متعلق بل پر بےبنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسجینڈرز کی وراثت کا معاملہ بھی اہم اس پر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے اپنی تجاویز پیش کی ہیں ساتھ ہی کامران مرتضیٰ کی انہوں نے ذمہ داری لگائی ہے۔

Comments

- Advertisement -