تازہ ترین

حسن نواز اور حسین نواز تین بڑے مقدمات میں بری

اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وزیرِاعظم میاں...

سوشل میڈیا پر مذہبی و لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس بند

اسلام آباد : سوشل میڈیا پر مذہبی اور لسانی...

قوم دہشتگردی کے خاتمے تک پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ...

’ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے نوازشریف دور کی کرپشن عمران خان پر ڈالی‘

کراچی: اے آر وائی نیوز کے تجزیہ کار صابر شاکر نے ’’پروگرام سوال یہ ہے‘‘ میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ کاپوسٹ مارٹم کردیا، کہا ٹی آئی رپورٹ میں نوازشریف دور کی کرپشن عمران خان پر ڈالی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صابر شاکر نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ 2015 سے 2017کے ڈیٹا پر مبنی ہے،2015 سے2017 کے درمیان کرپشن سے متعلق رپورٹ ن لیگ دور کی ہے، پی ٹی آئی کے وزرا نے ن لیگ کے دور کی کرپشن اپنے سرلے لی۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے وزرا اور معاونین نے رپورٹ کا مطالعہ ہی نہیں کیا، رپورٹ میں نوازشریف دور کی کرپشن عمران خان پر ڈال دی گئی۔ جبکہ وزیراعظم کے مشیر، معاونین اور وزرار پورٹ پڑھنے سے قاصر ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں اینکر صابر شاکر نے انکشاف کیا کہ 8 میں سے 6 ڈیٹا ایجنسیوں نے بتایا، عمران دور میں کرپشن نہیں بڑھی، 2 کمپنیوں نے 17-2015 کے نواز دور کے ڈیٹا کی بنیاد پر کرپشن بڑھنے کا کہا۔ 2 کمپنیوں نے17-2015 کا ڈیٹا ویب سائٹ پر دکھایا اور رپورٹ 2019 کی بتائی۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے چیئرمین نیب کو خراج تحسین پیش کر دیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز دور کی کرپشن کا ڈیٹا2019 میں دکھا کر عمران خان پر الزام لگادیا گیا، اپوزیشن نے بھی رپورٹ پڑھے بغیر موجود حکومت پر تنقید شروع کردی۔

خیال رہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ سال کرپشن میں ایک پوائنٹ کا اضافہ ہوا، پاکستان کا گراف نیچے آیا، 2018 میں پاکستان کا اسکور 33 تھا، اب پاکستان 32 ویں نمبر پر آ گیا ہے، جب کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا رینک 120 ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر ممالک کی کرپشن کم کرنے میں کارکردگی بہتر نہیں رہی۔

Comments

- Advertisement -