اشتہار

پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے رپورٹ جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بدعنوانی سنگین مسئلہ بن گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے ایک سو اسی ممالک کا کرپشن انڈیکس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے، ایک دہائی بعد پاکستان کا اسکور کرپشن انڈیکس کی کم ترین سطح پر آگیا۔

رپورٹ کے مطابق اسوقت پاکستان کا کرپشن انڈیکس 27 ہے جبکہ پاکستان کی مجموعی رینکنگ 140 ویں نمبر پر ہے، جس کی وجہ کالے قوانین کے ذریعے آزادی اظہار رائے اور تنقید کرنےوالوں کو نشانہ بنانا ہے

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں:  آئی ایم ایف وفد کا مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ پالیسی برقرار رکھنے پر زور

ٹی آئی رپورٹ کے مطابق دو ہزار بارہ میں پیپلز پارٹی دورحکومت میں پاکستان کا اسکور 100میں سے 27تھا، سال دو ہزار اٹھارہ میں پاکستان کا کرپشن اسکور 33 پر تھا تاہم سال دو ہزار انیس میں عمران خان کے دور حکومت میں کرپشن اسکور ایک فیصد کم ہوکر 32 پر آگیا تھا۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ دنیا کے پچانوے فیصد ممالک کرپشن میں کمی لانے میں ناکام ہوئے دو تہائی ممالک میں بدعنوانی سنگین مسئلہ بن گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں