سوشل میڈیا پر شفاف جلد والے گلاس آکٹوپس کی ویڈیو صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق گلاس آکٹوپس کے تیراکی کرتے مناظر سے صارفین دم بخود رہ گئے، شہریوں کی جانب سے ویڈیو پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
بعض صارفین نے اسے ناقابل یقین قرار دے دیا۔ یہ ویڈیو محققین کی ایک ٹیم نے بنائی ہے۔
اس نایاب مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پانی میں خاموشی سے حرکت کرتے اس آکٹوپس کی جلد بالکل شفاف ہے اور اس ناقابل یقین سمندری مخلوق کو دیکھنا بڑا ہی حیران کن ہے۔
خیال رہے کہ یہ ویڈیو اوشن انسٹیٹوٹ نے انسٹاگرام پر چند روز قبل شیئر کی تھی۔