تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پہلی بار ’مشین سے بنے جگر‘ کی انسان میں پیوندکاری

دنیا میں پہلی بار مشین کی مدد سے بنے جگر کی انسان میں کامیاب پیوندکاری کردی گئی ہے اور مذکورہ شخص تاحال صحت مند ہے۔

جریدے ’نیچر‘ میں شائع تحقیق کے مطابق یورپی ملک سوئٹزرلینڈ کے ماہرین نے ایک مریض کے جگر کا وہ ٹکڑا نکالا جو کہ صحت مند تھا اور اسے ’پروفیوژن مشین‘ میں ڈال دیا جہاں اس کی نشو و نما کی گئی اور پھر اسے اسی مریض میں پیوند کیا گیا جس سے جگر کا ٹکڑا لیا گیا تھا۔

مذکورہ تجربہ زیورچ کے جگر پر تحقیق کرنے والے ادارے ’ویز زیورچ ٹرانسپلانٹنگ سائنس انفو لائف‘ نے کیا، جس نے ایک ایسی ’پروفیوژن مشین‘ تیار کی جو کہ انسانی جسم کی طرح کام کرتی ہے۔

مذکورہ مشین میں دل اور پھیپھڑوں سمیت لبلبے اور آنتوں جیسا کام کرنے والے پرزے میں شامل کیے گئے تھے، جنہوں نے جگر کے ٹکڑے کی نشو و نما کرنے کے لیے اسے اسی انداز میں خون کی ترسیل کی، جیسے انسانی جسم میں جگر کو خون مہیا ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا مختلف ٹرانسپلانٹ ہے، جس کے ذریعے جگر کی نشو و نما یا پیوندکاری خالص طور پر ایک مشین میں کی گئی اور پھر اسی جگر کے ٹکڑے کو مریض میں لگا دیا اور پھر ایک سال بعد اس مریض کے ٹیسٹ کیے گئے، جن میں کسی طرح کی کوئی پیچیدگی نوٹ نہیں کی گئی۔

مشین میں انسانی خون شامل کیا گیا تھا، جس نے تین دن تک جگر کے ٹکڑے کی نشو و نما کرنے کے بعد اسے تیار کیا اور بعد ازاں ماہرین نے اس جگر کے ٹکڑے کی اسی انسان میں پیوندکاری کردی، جس سے ڈاکٹرز نے جگڑ کا ٹکڑا نکالا تھا۔

سوئٹزرلینڈ کے سائنسدانوں کے مطابق اگرچہ ابھی تک انہوں نے مشین کے ذریع جگر کے ٹکڑے کو تین دن تک انسانی جسم کے باہر رکھا تاہم ان کا مقصد اسی دورانیے کو 5 دن تک لے جانا ہے۔

مذکورہ تجربے کے بعد جس شخص کو مشین میں تیار کیا گیا جگر لگایا گیا تھا، اس کا ایک سال بعد معائنہ کیا گیا مگر اس میں کسی طرح کی کوئی پیچیدگی نوٹ نہیں کی گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آج تک جگر سمیت دیگر اعضا کی پیوندکاری صرف انسانی جسم میں ہی ممکن تھی، اب تک ماہرین پیوندکاری کے لیے کسی بھی صحت مند انسان کے عضو کا ٹکڑا لے کر مریض کے عضو سے جوڑتے آئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -