ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

12 روز میں ملک میں ریکارڈ غیر ملکی سرمایہ کاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان میں ماہ نومبر کے ابتدائی 12 روز میں برطانیہ سے 16 کروڑ 95 لاکھ ڈالر جبکہ امریکا سے 9 کروڑ 26 لاکھ ڈالر ٹریژری بلز سرمایہ کاری ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ٹریژری بلز (غیر ملکی سرمایہ کاری) نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ صرف یکم سے 12 نومبر تک ٹریژری بلز میں سرمایہ کاری 26 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

رپورٹ کے مطابق ٹریژری بلز میں برطانیہ سے 16 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، نومبر کے 12 روز میں ٹریژری بلز میں امریکا سے 9 کروڑ 26 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری ہوئی۔

متحدہ عرب امارات سے ٹریژری بلز میں 50 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ یکم جولائی سے اب تک غیر ملکی سرمایہ کاری 71 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔

اس عرصے کے دوران ٹریژری بلز اور پاکستان انوسیمنٹ بانڈز کی مد میں امریکا سے 42 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جبکہ برطانیہ سے ٹریژری بلز میں 27 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری ہوئی۔

خیال رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک اپنی ایک رپورٹ میں کہہ چکا ہے کہ پاکستان کے آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد کافی حد تک بحال ہوا ہے، آئندہ مالی سال پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پروگرام سے ملٹی، بائی لیٹرل ذرائع سے فنانسنگ کا حصول بہتر ہوگا۔ یہ اقدام پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں بھی اضافے کا باعث بنے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں