اشتہار

عرق النسا: زندگی کو مشکل بنا دینے والا کمر اور ٹانگوں کا درد

اشتہار

حیرت انگیز

کمر اور ٹانگوں کا درد آج کل بے حد عام ہوگیا ہے جس کی وجہ غیر صحت مند طرز زندگی ہے، لیکن یہ درد زننگی کو مشکل بنا سکتا ہے۔

عرق النسا وہ درد ہے جو شیاٹک اعصاب کے راستے میں پھیلتا ہے، یعنی کمر کے نچلے حصے سے کولہوں اور کولہوں کے ذریعے ٹانگ کے نیچے تک پھیلتا ہے، اس سے متاثرہ ٹانگ میں سوزش، درد اور اکثر کچھ بے حسی پیدا ہوجاتی ہے۔

درد اگر ریڑھ کی نچلی ہڈی سے کولہوں تک اور ٹانگ کے پچھلے حصے تک پھیلتا ہے تو یہ عرق النسا کی علامت ہے۔ آپ اعصابی گزر گاہ میں کہیں بھی تکلیف محسوس کر سکتے ہیں، لیکن یہ خاص طور پر آپ کے جسم کے نچلے حصے سے آپ کے کولہوں اور آپ کی ران اور پنڈلی کے پچھلے حصے تک ہونے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

عرق النسا کا درد وسیع پیمانے پر مختلف ہو سکتا ہے، کم یا شدید درد یا جلن کا احساس، کبھی کبھی یہ ایک جھٹکے یا بجلی کے جھٹکے کی طرح محسوس ہو سکتا ہے۔ طویل عرصے تک بیٹھے رہنے سے اس علامات بڑھ سکتی ہیں۔

کچھ لوگوں کو متاثرہ ٹانگ یا پاؤں میں بے حسی، جھنجھناہٹ یا پٹھوں کی کمزوری بھی محسوس ہوتی ہے۔

کم شدت کا درد عام طور پر وقت کے ساتھ ختم ہوجاتا ہے۔ اگر شدید درد ہورہا ہے تو ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔

اس کے لیے ڈاکٹرز ادویات کے ساتھ ساتھ مخصوص جسمانی ورزشیں اور متحرک طرز زندگی تجویز کرتے ہیں، بیٹھنے کے انداز یعنی پوسچر کو درست کرنے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

اس سے نجات کے لیے کی جانے والی ورزشیں پٹھوں کو مضبوط بناتے ہیں اور کمر میں لچک پیدا کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں