اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کیوی فاسٹ بولرٹرینٹ بولٹ نے سینٹرل کنٹریکٹ کیوں چھوڑا؟

اشتہار

حیرت انگیز

آکلینڈ: ٹی ٹوئنٹی لیگز کی چکا چوند یا فیملی مسائل؟ نیوزی لینڈ کے مایہ ناز فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے اہم فیصلہ کرلیا۔

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کے مایہ ناز فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے سینٹرل کنٹریکٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

کرک انفو کے مطابق ٹرینٹ بولٹ نے اپنے گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنے اور ٹی ٹوئنٹی لیگز میں بغیر کسی رکاوٹ کے کھیلنے کی خاطر نیوزی لینڈ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ سے علیحدگی اختیار کی۔

فیصلے سے متعلق ٹرینٹ بولٹ نے کہا ہے کہ ’میں نے یہ فیصلہ اہلیہ اور تین بچوں کی وجہ سے کیا ہے، فیملی ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کرتی رہی ہے اور میں اسے پہلے رکھنے پر بہت مطمئن ہوں اور کرکٹ کے بعد کی زندگی کے لیے تیار ہورہا ہوں۔Imageکیوی فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ ابھی بھی اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میری بڑی خواہش ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ میں بین الاقوامی سطح پر اپنا ہنر دکھا سکتا ہوں، تاہم میں یہ سمجھتا ہوں کہ سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر ہونے پر ٹیم میں میری جگہ پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی ٹرینٹ بولڈ کے فیصلے کی تصدیق کی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ چھوڑنے کے باوجود ٹرینٹ بولٹ نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا اور وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹرز کی چائے کے دھابے پر انٹری، شائقین حیران

ٹرینٹ بولٹ نے اپنے گیارہ سالہ کیریئر میں نیوزی لینڈ کے لیے مجموعی طور پر تینوں فارمیٹس میں دو سو پندرہ میچز
میں 548 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ آج کل انٹرنیشنل کرکٹ، لیگ کرکٹ کی وجہ سے بری طرح متاثر ہورہی ہے اور کھلاڑیوں کی دلچسپی ٹی20 لیگ کرکٹ میں زیادہ بڑھ رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں