جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

نیوزی لینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

   سہ فریقی سیریز کے فائنل سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور زخمی نوجوان اوپنر راچن رویندرا فیصلہ کن میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

تین ملکی سیریز کا فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ تاہم بڑے مقابلے سے قبل کیوی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور گزشتہ دنوں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہونے والے نوجوان اوپنر رچن رویندرا میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کے مطابق اوپنر کی حالت پہلے سے بہتر ہے، تاہم وہ تکلیف کے سبب سہ ملکی سیریز کے فائنل سے باہر ہوگئے ہیں، انکی جگہ فاسٹ بولر لوکی فرگوسن کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

راچن رویندرا نے گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سہ ملکی سیریز کے فائنل سے قبل نیٹ میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا تھا تاہم اسکے باوجود انہیں آرام کروایا گیا ہے۔

ہیڈکوچ کا کہنا ہے کہ راچن رویندرا کے سر میں کچھ روز سے درد تھا لیکن اب کرکٹر تیزی سے بہتر ہورہے ہیں، وہ چیمپئینز ٹرافی سے قبل مکمل فٹ جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی بیٹنگ کے دوران خوشدل شاہ کا کیچ پکڑنے کی کوشش میں راچن رویندرا چہرے پر گیند لگنے کے باعث شدید زخمی ہوئے تھے۔

نوجوان اوپنر کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں بھی آرام کرایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ بھی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

ویڈیو: کیوی اوپنر راچن رویندرا گیند چہرے پر لگنے سے شدید زخمی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں