سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 48 رنز سے شکست دے دی۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلی جا رہی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلہ دیش اب تک فتح کا مزا چکھنے سے محروم ہے، سیریز کے پانچویں میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 48 رنز سے شکست دے دی، نیوزی لینڈ نے 209 رنز کا ہدف دیا تھا، بنگلہ دیش مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160رنز ہی بنا سکی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 208 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں سوائے بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کے کوئی اور بلے باز کیوی بولرز کا مقابلہ نہ کرسکا۔
کپتان شکیب الحسن 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے انہوں نے 44 گیندوں کا سامنا ہے، ان کے علاوہ لٹن داس اور سومیا سرکار 23 تیئیس رنز بنا کر کچھ مزاحمت کرسکے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملنے نے 24 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مائیکل بریسویل اور ٹم سوتھی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنائے، گلین فلپس نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے 24 گیندوں پر 60 رنز بنائے جس میں 5 بلند وبالا چھکے شامل تھے، اوپنر ڈیون کانوے نے 40 گیندوں پر 64 رنز اسکور کیے، فن ایلن 32 اور مارٹن گپٹل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے محمد سیف الدین اور عبادت حسین نے دو دو اور شریف الاسلام نے ایک وکٹ حاصل کی، بنگلہ دیش اس شکست کے بعد فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے۔
سیریز کا آخری میچ کل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا، پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ چار میچ جیت کر پہلے اور پاکستان دو میچوں میں فتح کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل جمعہ 14 اکتوبر کو میزبان نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین ہوگا۔
۔