پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

ملبوسات کے ٹرائل روم میں کیمرا‘ مزید دو افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ٖفیصل آباد: ٹیکسٹائل انڈسٹری کے سبب دنیا بھر میں مشہورپنجاب کے شہر فیصل آبادملبوسات کے ایک مشہور برانڈ کی دکان کے ٹرائل روم میں نصب پوشیدہ کیمرے کے ذریعے خواتین کی ویڈیوز بنانے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خفیہ کیمرے کے اس کیس میں مشہورِ زمانہ برانڈ کے ریجنل اور ڈسٹرکٹ مینجر کو گرفتار کیا ہے ‘ دونوں کو رات گئے حراست میں لیا گیا۔ ایس پی مدینہ ڈویژن نے تھانہ پیپلز کالونی میں ازخود ملزمان سے تفتیش کی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش کے بعدڈسٹرکٹ منیجرعمرخان کےموبائل فون کاڈیٹانکلوالیاگیا جس پر مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملازمین کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 352 اور 509 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ٹرائل روم میں خفیہ کیمرہ؟ جاننے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں

یاد رہے کہ گزشتہ روز شہریوں کی نشاندہی پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ مینیجر اور ایک ملازم کو حراست میں لیا تھا۔ مقدمے میں سٹور کے مالک اور مینیجر کو بھی نامزد کیا گیا ُڈسٹرکٹ منیجرعمرخان کےموبائل فون کاڈیٹانکلوالیاگیا‘ تاہم تاحال وہ زیرحراست نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں اس سے قبل بھی کپڑوں کی دکانوں کے ٹرائل رومز میں خفیہ کیمروں کی اطلاعات سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی ہیں اور حالیہ واقعے کے بعد ایک بار پھر یہ موضوع زیربحث ہے۔ میڈیا کی جانب سے بھی اس سلسلے میں وقتاً فوقتاً آگاہی فراہم کی جاتی رہی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں