جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

قبائلی اضلاع الیکشن، پی ٹی آئی امیدوار کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست، دوبارہ گنتی کی استدعا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قبائلی علاقے کے حلقہ پی کے 115 میں مبینہ دھاندلی پر تحریک انصاف کے امیدوار نے جمعیت علماء اسلام ف کے امیدوار کی کامیابی کو چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار برائے پی کے 115 عابد الرحمان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ انتخابی نتائج کے روز وہ تین ہزار ووٹوں سے سبقت لے رہے تھے کہ ریٹرنگ آفیسر نے نتائج روک دیے اور پھر انہیں دوسرے دن جاری کیا۔

عابد الرحمان نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ریٹرنگ آفیسر نے دوسرے دن تک نتائج روکے رکھے اور پھر جمعیت علماء اسلام ف کے امیدوار محمد شعیب کو کامیاب قرار دے دیا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: قبائلی اضلاع الیکشن، جیتنے والے آزاد ارکان حکومت سے رابطے میں ہیں، پرویز خٹک

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریٹرنگ آفیسر نے درخواست کے باوجود دوبارہ ووٹوں کی گنتی نہیں کی جبکہ وہ قانون کے مطابق دوبارہ گنتی کے پابند ہیں، عدالت پی کے 115 کے 16 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دے۔

تحریک انصاف کے امیدوار نے درخواست میں الیکشن کمیشن، ریٹرنگ افسر اور تمام مخالف امیدواروں فریق بنایا۔

یاد رہے کہ قبائلی اضلاع میں ہونے والے الیکشن میں پی کے 115 سے جمیعت علمائے اسلام ف کے محمد شعیب 18102 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے تھے جبکہ تحریک انصاف کے عابد الرحمان 18028 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے تھے، دونوں امیدواروں کے درمیان صرف 74 ووٹوں کا فرق ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں