اشتہار

گھریلو جھگڑے کا خوفناک انجام، باپ کے ہاتھوں 3 سالہ بچہ قتل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں پیش آئے دلخراش واقعے نے ہر صاحب دل رکھنے والے کو خون کے آنسو رلادیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست تریپورہ میں کے علاقے بلداکھل میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنے ساڑھے تین سالہ بچے کو قتل کرکے اس کی لاش کو گھر کے قریب ہی دفن کردیا۔

واقعہ رپورٹ ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت شیامل داس کے نام سے ہوئی ہے، سفاک ملزم کی نشاندہی پر کمسن کی لاش کو نکال کر فرانزک معائنے کے لئے بھیج دیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق کمسن بچے کو اس کے بدبخت باپ نے قتل کرنے کے بعد دفن کیا، ملزم کے اعترافی بیان کے بعد تین گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں بچے کی لاش کو برآمد کیا گیا۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق تین سالہ بچے کو پہلے قتل کیا گیا اور پھر دفنایا گیا، کھوپڑی پر لگنے والے شدید ضرب کے باعث اس کی موت ہوئی تاہم موت کی اصل وجہ کا تعین کرنے کا واحد طریقہ پوسٹ مارٹم ہے

پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ متاثرہ بچے کی ماں نے مداخلت کرنے کی کوشش کی لیکن شوہر نے اس پر بھی حملہ کیا۔

ادھر متاثرہ خاتون کے پڑوسیوں نے میڈیا کو بتایا کہ جوڑے میں ہر وقت جھگڑا رہتا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں