کراچی : بوٹ بیسن میں مبینہ طور پر رشوت نہ دینے پر پولیس اہلکار نے ٹرک ڈرائیور اور کلینر پر تشدد کیا اور ہوائی فائرنگ کرکے شیشے توڑ ڈالے۔ایس ایچ او نے دونوں زخمیوں کو تھانے کرانسپکٹر محمد وسیم کو معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں قانون کے محافظوں نے ہی قانون کو پامال کردیا۔ بوٹ بیسن پر مبینہ طور پر ٹرک ڈارئیور کے خرچہ پانی نہ دینے پر پولیس اہلکار نے ہوائی فائرنگ کردی۔
گولیاں لگنے سےٹرک کے شیشےٹوٹ گئے۔ ڈرائیور اور کلینر نے الزام لگایا ہے کہ پولیس اہلکار نے روکا اور پانچ سو روپے رشوت مانگی۔
مطلوبہ رقم نہ ملنے پر پولیس اہلکارنے تشدد شروع کردیا۔ واقعے کے بعد ایس ایچ او ڈیفنس نےدونوں کو تھانے بلالیا۔ ڈرائیور کا کہنا تھا وہ مک مکا نہیں کریں گے۔
واقعے میں ملوث اہلکاروں کو سزا دی جائے۔ بعد ازاں ایس پی کلفٹن نے اے آر وائی کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر محمد وسیم کو معطل کردیا۔