اشتہار

سعودی دارالحکومت میں ٹرک داخلے کا نیا نظام

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی دارالحکومت ریاض میں ٹرک داخلے کے نئے نظام پر عمل درآمد شروع ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ دارالحکومت ریاض میں منگل سے ٹریفک اِزدِحام کو قابو کرنے کے لیے ٹرکوں کے داخل ہونے کے نئے نظام پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا۔

ٹرک ڈرائیوروں کو آن لائن ٹائم بک کرانے اور مقررہ اوقات کی پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

- Advertisement -

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت داری میں 17 جنوری 2023 سے ممنوعہ اوقات کے دوران ریاض میں ٹرکوں کے داخلے کو ریگولیٹ کرنے کے لیے سروس کا آغاز کر دیا ہے۔

ٹی جی اے نے کہا ہے کہ ٹرک کا داخلہ ای اپوائنٹمنٹ کے ذریعے اور مخصوص اوقات میں ہوگا، تاکہ ٹرکوں کے بہاؤ کو منظم کیا جا سکے، اور انھیں شہروں کے داخلی راستوں پر جمع ہونے سے روکا جا سکے۔

لنکڈ اِن ڈیٹا کے مطابق سعودی عرب کے ان شعبو‌ں میں ملازمتیں بڑھ گئی ہیں

اتھارٹی نے تصدیق کی کہ ممنوعہ اوقات کے دوران ٹرکوں کا ریاض میں داخلہ الیکٹرانک اپائنٹمنٹس اور نظام الاوقات کی بکنگ کے ذریعے ہوگا۔

اتھارٹی کے مطابق ریاض میں اتوار سے جمعرات تک صبح 9 سے رات 9 بجے تک ٹرکوں کے داخلے پر پابندی ہے، علاوہ ازیں جمعہ اور ہفتہ کو شام 5 سے رات 9 بجے تک ٹرک شہر میں نہیں آ سکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں